۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
سید حسن نصرالله و سید ابراهیم رئیسی
سید حسن نصرالله و سید ابراهیم رئیسی

حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا: "آپ کی فتح نے ایرانی قوم اور خطے کی اقوام کی مستقبل میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی امید کو زندہ کردیا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سرویس کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے ایران  کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی فتح کی مبارکباد پیش کی۔

موصولہ خبر کے مطابق سید حسن نصراللہ کی جانب سے سید ابراہیم رئیسی کو ارسال کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ: "میں ایران کی حساس تاریخ کے اس مرحلے پر اس عظیم فتح اور آپ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ: "آپ کی فتح نے ایرانی قوم اور خطے کی اقوام میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی امید کو زندہ کردیا۔"

سید حسن نصراللہ نے اس پیغام میں مزید کہا: مزاحمتی جنگجو اور آزادی پسند آپ کو حملہ آوروں کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط حامی سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .